منڈگوڈ:27؍ جولائی(ایس اؤ نیوز)بین الاضلاع بائک چور کو منڈگوڈ پولس نے گرفتار کرتےہوئے ایک بائک ضبط کرلینےکاواقعہ منگل کو پیش آیا ہے۔
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت ہانگل تعلقہ ہولگنکوپہ دیہات کے انیل شیوپا بھوی وڈر بتائی گئی ہے۔ 5جون کو کاتور دیہات کے محمد سراج بومنہلی کے گھر کے سامنے کھڑی بائک چوری کرکے نمبر بدل کر استعمال کئےجانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کی مانیں تو متعلقہ ملزم یہی چوری کردہ بائک گھروں کی چوری کےلئے بھی استعمال کرتاتھا۔ سولاپور، پونا، کولہاپور سمیت کئی ایک مقامات پر 40سے زائد گھروں میں چوری ، موبائیل چوری سمیت مختلف معاملات میں ملوث ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ ملزم انیل سولاپور چوری معاملےمیں ایک سال جیل کی سزا کاٹ چکاہے۔
مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے منڈگو ڈ پولس ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر ، ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ ، ڈی وائی ایس پی روی نائک ایس پی، سی پی آئی سدپا سمانی کی نگرانی میں مختلف ٹیمیوں کی تشکیل دے کر ملزم کو گرفتارکیاگیا ہے۔